12:35 , 18 اپریل 2026
Watch Live

ایران ڈیل پر پیش رفت، صدر ٹرمپ نے مثبت سرپرائز کی نوید سنا دی

ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اہم پیش رفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ایک “مثبت سرپرائز” سامنے آ سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق بات چیت جاری ہے، تاہم ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایرانی بندرگاہوں پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ اہم ہونے والا ہے اور ان کے خیال میں اس کا نتیجہ مثبت ہوگا، جس سے عالمی سطح پر قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ایک اہم اور ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، جو اپنے ملک اور دنیا کے لیے فکر مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل صبح ایک غیر معمولی پریس کانفرنس بھی کی جائے گی، جس سے عالمی توجہ اس معاملے پر مرکوز ہوگئی ہے۔

دوسری جانب خطے کی صورتحال آبنائے ہرمز سے جڑی ہوئی ہے، جو عالمی تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔ ایران نے حال ہی میں اسے تجارتی جہازوں کے لیے کھول دیا ہے۔

تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی کھلی حیثیت سیز فائر سے مشروط ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں اسے دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION